بی جے پی ضلع صدر نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کئی سرکاری دفاتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران کے ساتھ لوگوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔
اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر نے افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے افسران کو لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار کرنے کی بات بھی کہی۔
مزید پڑھیں:BJP Leader Visits Tral: الطاف ٹھاکر نے پی ڈی پی پر سخت تنقید کی
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ضلع پلوامہ کے مختلف اداروں میں مستقل ملازمین کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مختلف اداروں میں مستقل ملازمین کو تبدیل کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہو جائے۔