ETV Bharat / city

خصوصی مہم میں درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار - گرفتار

بہار کے ضلع بھاگلپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت پولیس نے 58 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خصوصی مہم کےتحت 58 جرائم پیشہ افراد گرفتار
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 2:21 PM IST

بھاگلپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی نے آج یہاں بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئےگزشتہ رات چلائی گئی ایک خصوصی مہم کے تحت مختلف تھانہ علاقوں سے کئی معاملات میں مفرور 58 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران مختلف تھانہ علاقوں سے 42 غیر ضمانتی وارنٹیوں کی تعمیل کی گئی ہے۔
بھارتی نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر چل رہی 537 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی اور اس دوران بغیر کاغذات والی گاڑیوں سے جرمانے کے طور پر تقریباً 24 ہزار روپے وصول کئے گئے۔
ضلع کے تمام تھانہ انچارجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں پر مکمل طور پر روک لگائیں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.