سرینگر کے معروف تاجر کامل فیاض نے مست بنارسی پان کے اشتراک سے شہر کے منورآباد علاقے میں ایک پان کی دکان کھولی ہے، جو اس وقت مقامی افراد کے دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں نہ صرف ٹورسٹ بلکہ مقامی افراد بھی مختلف پان کا مزا لے رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پھر میں نے اس تعلق سے مست بنارسی پان والوں سے بات کی اور پھر میں نے یہاں یہ پان کی دکان کھولی، یہ کوئی چھوٹی موٹی پان کی دکان نہیں ہے، بلکہ یہاں سو سے زائد طرح کے پان فروخت کیے جاتے ہیں۔ جو بچوں، خواتین و دیگر پان کے شوقین کو مدنظر رکھ کر تیار کیے جاتے ہیں۔ ہمارے یہاں سبھی قسم کے پان موجود ہیں، لیکن تمباکو والے پان ہم اپنی دکان پر نہیں رکھتے۔ شہر میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں ہم مہمانوں کا استقبال پان سے کرتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں مختلف قسم کے پان دستیاب ہیں جن میں خاص طور پر فائر پان، اسموک پان اور چاکلیٹ پان کافی مقبول ہیں۔
مست بنارسی پان کی دکان پر کام کر رہے وریندر کمار کا کہنا ہے کہ اس دکان کو کھلے ابھی تقریباً ایک ماہ ہی ہوئے ہیں لیکن سبھی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد یہاں آکر پان کھاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ شام میں آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کلیج مرغ زریں جموں و کشمیر کا علامتی پرندہ نامزد
اس تعلق سے ایک پان کے شوقین نویدِ کا کہنا تھا کہ یہاں کا پان کافی مزیدار ہے۔ میں نے چاکلیٹ، اسٹرابیری اور میٹھا پان کھایا ہے۔ آج پہلی بار فائر پان بھی کھایا'۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی میں جموں و کشمیر سے باہر جاتا تبھی پان کھانے کو ملتا تھا تاہم اب یہاں پان کی دکان کھلنے سے ہم لوگوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔