ETV Bharat / city

'حدبندی کے بعد ہی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے': منوج سنہا

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ حدبندی مکمل ہونے بعد ہی یہاں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہوگا اور اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کرے گا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:19 PM IST

سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران منوج سنہا نے کہا کہ 'حدبندی کمیشن اپنا کام کررہا ہے اور جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جس کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

انہوں نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی پر کہا کہ 'اس کا اعلان مرکزی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کیا ہے اور لوگوں کو وزیر داخلہ کے وعدے پر اعتماد رکھنا چاہیے کہ موزوں وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔

منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز یکجا ہوکر حالات کو بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں اور بہت حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پتھر بازی اب تاریخ بن گئی ہے جب کہ امن و قانون پر مکمل طور پر عمل آوری بھی ہورہی ہے نیز ملیٹینسی میں ریکروٹمینٹ کم ہوئی جب کہ دراندازی کے واقعات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی صدرات میں سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں پنچایتی اوٹریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں منوج سنہا کے علاوہ دیگر وزراء اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.