سرینگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو 'یوم عاشورہ' کی سرکاری چھٹی اب منگل کو ہوگئی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ یوم آشورہ کی چھٹی اب پیر کے بجائے منگل کو ہوگی۔ یہ حکم نامہ جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری منوج کمار دیویدی کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ Muharram 2022
واضح رہے کہ آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر سرینگر میں آج سخت بندشیں نافذ رہیں جب کہ شہر کے شعیہ آبادی والے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع رکھی گئیں۔ وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ محرم کے پیش نظر جلوس پر امن طریقے سے نکالے گئے اور کسی بھی مقام پر آنسو گیس یا لاٹھی چارج کا استعمال نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چند عزاداروں نے پابندی والے راستوں سے جلوس نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن ان کو حراست میں لیا گیا۔
Muharram Procession in Budgam: بڈگام میں محرم کے پہلے جلوس کا اہتمام