ETV Bharat / city

شب قدر اور عید الفطر تقریبات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل - جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر تقریبات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں انتظامیہ کی طرف سے جمعتہ الوداع، شب قدر اورعید الفطر کی تقریبات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر تقریبات کے لیے انتظامات کو حتمی شکل
author img

By

Published : May 28, 2019, 11:24 PM IST

اس سلسلے میں منگل کے روز منی سیکریٹریٹ آرہامہ شوپیان میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی صدارت میں منعقدہ اس میٹنگ میں مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ تحصیلدار شوپیان نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں مقدس تقریبات کے انعقاد کے لئے کئے جارہے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترقیاتی کمشنر نے افسران پر عام شہریوں کے لئے لازمی سہولیات بشمول چاول، آٹے، مٹی کے تیل اور رسوئی گیس کی اطمینان بخش سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مساجد، عیدگاہوں اوراس کے گردونواح میں صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے پر زوردیا۔

انہوں نے ضرورت پڑنے پر سڑکوں کی تجدید ومرمت کے لئے بھی ہدایات دیں۔

ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو پولٹری اور گوشت کی مناسب دستیابی کے لئے بھی اقدامات کرنے پر زوردیا۔جبکہ بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

ادھر اے ڈی سی اونتی پورہ کی صدارت میں منعقدہ افسران کی ایک میٹنگ میں جمعتہ الوداع، شب قدر اور عید الفطر کی تقریبات کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ میونسپل کمیٹی سوپور، اونتی پورہ اورکھریو کے افسران بھی موجود تھے جب کہ نور پورہ، پانپور، اونتی پورہ اور کھریو کے سپلائی افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں تقریبات کے احسن انعقاد کے لئے افسران کو بہتر انتظامات کرنے پر زوردیا گیا جب کہ تحصیلداروں پر ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر روک تھام کے لئے ایک وسیع مہم چلانے کی ہدایت دی گئی۔

Intro:Body:

arjumand

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

arjumand
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.