دہلی میں وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جلد ہی وادیٔ کشمیر کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن سکیورٹی کے پیش نظر ساری معلومات میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی جا سکتیں۔
ذرائع کے مطابق، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال موجودہ وقت وادی میں موجودہ صورت حال کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ یوم آزادی کے دن لال چوک پر موجود ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل بی جے پی کے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی نے مودی کے ساتھ 1992 میں لال چوک پر ترنگا لہرایا تھا، جبکہ پاکستانی شدت پسندوں کی جانب سے حملے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔