ETV Bharat / city

:عقیدت مند بالتل پہنچے Amarnath Yatra Cancellation - "آرتی" کی آن لائن سہولت

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا وائرس کی دوسری لہر اور لاک ڈاؤن کے سبب رواں برس ہونے والی امرتاتھ یاترا کو منسوخ کر دیا ہے، تاہم متعدد ریاستوں سے سینکڑوں عقیدت مند ان دنوں بالتل علاقے پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 4:39 PM IST

ہر سال کی طرح اگرچہ انتظامیہ نے اس بار بھی امرناتھ یاترا کے لیے اعلان کیا تھا، کہ یاترا باضابطہ طور سے 28جون سے شروع ہوگی۔ جس کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔ تاہم بھارت میں کورونا کی دوسری لہر اور لاک ڈاؤن کے سبب رجسٹریشن عمل کو کچھ دن بعد ہی روک دیا تھا۔

امرتاتھ یاترا منسوخ تاہم عقیدتمند بالتل پہنچے

اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ،جو شرائن بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے شرائن بورڈ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ رواں برس یاترا نہیں ہوگی، کیونکہ یاترا سے زیادہ انسانی جان کی قیمت ہے اور کورونا کے بڑھتے کیسز اس بات کی اجازت نہیں دے رہی ہے کہ اس سال کی یاترا عمل میں لاکر انسانی جانوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جائے۔

اس دوران سرکاری اعلان کے باوجود بہت ساری ریاستوں سے سینکڑوں عقیدت مند بال تل پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان یاتریوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بال تل میں موجود سیکورٹی فورسز اور جموں وکشمیر پولیس کے جوان نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل: یاترا منسوخی سے متاثرہ مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

ان کے مطابق سکیورٹی فورسز انہیں یہ کہتے ہیں کہ اس بار کی یاترا نہیں ہوگی، جس کے لیے سرکار نے اعلان بھی کیا ہے۔

آپ کو بتادیں امرناتھ یاترا لگاتار تیسری بار منسوخ ہو گئی ہے۔ 2019 میں مرکز نے 5 اگست کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے سے قبل یاترا اچانک منسوخ کردی تھی۔ گذشتہ سال بھی یاترا کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے منسوخ کردی گئی تھی اور اس سال بھی کورونا کے سبب یاترا کو منسوخ کر دیا گیا ہے، تاہم عقیدت مندوں کے لیے آرتھی آن لائن نشر کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.