وادی کشمیر میں تقریبا ڈھائی سال کے بعد پھر سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے انتظامیہ تیار ہے۔ محکمے کے مطابق سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وہیں تمام اسکولز کے سربراہان کو اسکول کھولنے کے حوالے سے ہدایات بھی دی گئی ہے۔ Educational institutions closed in Kashmir
پوری وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ بھی تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ Schools in Pulwama will reopen soon
اس سلسلے میں محمکہ کی جانب سے سبھی اسکولز کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت جاری کیا گیا ہے کہ طلبہ اسکول میں ماسک کا استعمال کریں۔
ضلع پلوامہ میں اسکولز کھولنے کے حوالے سے جموں و کشمیر محکمہ تعلیم کے سی ای او عبدالحی رفیقی نے بات کرتے ہوئے کہا ضلع میں اسکول کو دوبارہ کھولنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔'
انہوں نے کہا اسکول کو کھولنے کے حوالے سے ہم نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے علاوہ سبھی اسکولز کے سربراہان سے الگ الگ میٹنگ کی جہاں ان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Students Happy Returned to Classrooms: تین سال بعد وادی کشمیر کے سبھی اسکول و کالجز کھلنے سے طلبہ بے حد خوش
انہوں نے کہا کہ 'اسکولز میں خالی آسامیاں ہے جن کے ہم کنٹریکچول استادوں کی تقرریاں عمل میں لاتے تھے لیکن پچھلے ڈھائی سالوں سے اسکولز بند ہونے کی وجہ سے یہ تقرریاں عمل میں نہیں لائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ 'بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو اس کے لیے ہم اقدامات کررہے ہیں۔'