ETV Bharat / city

انجینیئر رشید کا وکرم ادتیہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ

جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے وکرم آدتیہ سنگھ نے 13 جوالائی سنہ 1931 میں شہید ہونے والے افراد کو لٹیرا اور مجرم قرار دیا تھا۔

aip-president-protests-against-congress-leader
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 4:11 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی انجینئر رشید نے جموں و کشمیر پیپلز فرنٹ کے بینر تلے ہفتہ کے روز سری نگر میں کانگریس لیڈر وکرم ادتیہ سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس لیڈر اور جموں کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے پوتے وکرم ادتیہ سنگھ نے اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں 13جولائی 1931کے شہدا کو لٹیرے اور مجرم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سری نگر میں 13 جولائی 1931 کو مجرموں اور جیل توڑنے والوں کی طرف سے کیے گئے لوٹ کھسوٹ اور عصمت دری کو روکا گیا، یہ جموں کشمیر پر ایک کالا دھبہ ہے جس کو یوم شہدا کے دن کے بطور منایا جاتا ہے۔

جموں کشمیر پیپلز فرنٹ کے بینر تلے انجینئر رشید کی سربراہی میں ہفتہ کے روز وکرم آدتیہ سنگھ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا گیا، جو ریگل چوک سے بر آمد ہوکر پریس کالونی میں اختتام پذیر ہوا۔

احتجاجی وکرم ادتیہ سنگھ کو گرفتار کرنے کے نعرے لگارہے تھے اور انہوں نے پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر 'عمرعبداللہ یہ تو بتا، وکرم ادتیہ سے رشتہ کیا' محبوبہ مفتی یہ تو بتا، وکرم ادتیہ سے رشتہ کیا' جیسے نعرے درج تھے۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.