دہلی کی ایک عدالت نے حراست میں لیے گئے انسانی حقوق کے کارکن خُرم پرویز کو قومی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا Khuram Parvez shifted to NIA Custody ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کار چاہتے ہیں کہ خُرم کو حال ہی میں گرفتار آئی پی ایس افسر سے آمنا سامنا کیا جائے۔ مذکورہ افسر پہلے این آئی اے میں خدمات انجام دے چکا ہے اور اسے خرم کو معلومات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا Leaking Information to Khurram Parvaiz ہے۔
گزشتہ ہفتے، این آئی اے نے سابق افسر اروند ڈگ وجے نیگی کو کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا Nia Arrests IPS officer Arvind Digvijay Negi تھا۔
این آئی اے کی ایک ہفتے کی تحویل کی درخواست پر خصوصی جج پروین سنگھ نے منیر احمد چودھری، ارشد احمد ٹونچ اور خرم پرویز کو 25 فروری تک ایجنسی کی تحویل میں دے دیا ہے۔
تفتیش کار نے کہا کہ سابق افسر اروند ڈگ وجے نیگی کی گرفتاری اور انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم Indian Computer Emergency Response Team کے ذریعہ تیار کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر ملزمان سے تفتیش کرنی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ خرم کو 22 نومبر 2021 کو سرینگر میں اس کے گھر اور جے کے سی سی ایس کے دفتر سے دن بھر کی تلاشی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔