ETV Bharat / city

جموں وکشمیر: سوشل میڈیا پر وائرل ایڈوائزری کی پولیس نے تردید کی - بیرون ریاست کے مزدوروں کے لئے ایمرجنسی ایڈوائزری کی تردید

ایڈوائزری کے مطابق، کشمیر زون پولیس کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے، کہ وہ کشمیر میں کام کر رہے تمام غیر مقامی مزدوروں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن، آرمی کیمپوں میں لائیں۔ ایڈوائزری میں ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے پولیس کو فوری طور کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس آرڈر کاپی کو فرضی بتاتے ہوئے اس کی تردید کی ہے، آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ یہ آرڈر فرضی ہے اور پولیس کی جانب سے ایسا کوئی بھی آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایڈوائزری کی پولیس نے تردید کی

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 9:50 PM IST

جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کی شام کشمیر میں کام کر رہے بیرون ریاست کے مزدوروں کے لئے ایمرجنسی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق، کشمیر زون پولیس کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے، کہ وہ کشمیر میں کام کر رہے تمام غیر مقامی مزدوروں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن، آرمی کیمپوں میں لائیں۔ ایڈوائزری میں ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے پولیس کو فوری طور کاروائ کا حکم دیا گیا ہے'۔
تاہم پولیس نے اس آرڈر کاپی کو فرضی بتاتے ہوئے اس کی تردید کی ہے، آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ یہ آرڈر فرضی ہے اور پولیس کی جانب سے ایسا کوئی بھی آرڈر جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں پھر عسکریت پسندوں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی
واضح رہے کہ کشمیر میں حالیہ دنوں عام شہریوں پر ہورہے حملوں کے بعد وادی میں خوف کاماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اس ڈر کے بیچ کئی غیرمقامی باشندے کشمیر سے واپس اپنے آبائی علاقوں کی جانب کوچ کر گئے ہیں، وہیں مختلف علاقوں میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.