ETV Bharat / city

'فاروق عبداللہ کے خلاف کارروائی بی جے پی کی سیاسی بوکھلاہٹ'

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالہ میں کاروائی کرتے ہوئے فارق عبداللہ کے 6 املاک کو ضبط کیا ہے۔ جن میں دو رہائشی، ایک کمرشیل پراپرٹی، تین اوپن پلاٹ شامل ہیں، جن کی سرکاری قیمت 12 کروڑ روپے جبکہ ان کی مارکیٹ ویلیو 60 سے 70 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 7:47 AM IST

'فاروق عبداللہ کے خلاف کارروائی بی جے پی کی سیاسی بوکھلاہٹ'
'فاروق عبداللہ کے خلاف کارروائی بی جے پی کی سیاسی بوکھلاہٹ'

جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن بدعنوانی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ اور سرینگر کے رُکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے 6 املاک کو اٹیچ کئے جانے پر سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوٰٹ میں لکھا: 'ڈاکٹر فاروق صاحب کی جائیداد کو اٹیچ کرنا سراسر سیاسی انتقام ہے، جیسا کہ بی جے پی کی جانب سے پی اے جی ڈی پر ڈھائی گئی زیادتیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں نے اتحاد پر اپنا اعتماد رکھا ہے۔ این آئی اے اور ای ڈی جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر کے بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے جس سے اس جماعت کی بوکھلاہٹ ثابت ہوتی ہے۔'

ٹویٹ
ٹویٹ

محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور فاروق عبد اللہ کے فرزند عمر عبداللہ کے ٹویٹ کا حوالہ دے کر ان باتوں کا اظہار کیا۔

عمر عبد اللہ نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 'جے کے سی اے معاملے میں جاری تحقیقات میں میرے والد نے اپنی جائیدادیں منسلک کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ حیرت کی بات نہیں ہے کہ میڈیا کو کسی سرکاری نوٹس یا دستاویزات ملنے سے پہلے ہی اس قبضے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔'

انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں ای ڈی کی کارروائی کی مذمت کی تھی اور کہا کہ اٹیچ کی گئی جائیداد ان کی آبائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، تقریباً 12 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

واضح رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالہ میں کاروائی کرتے ہوئے فارق عبداللہ کے 6 املاک کو ضبط کیا ہے۔ جن میں دو رہائشی، ایک کمرشیل پراپرٹی، تین اوپن پلاٹ شامل ہیں، جن کی سرکاری قیمت 12 کروڑ روپے جبکہ ان کی مارکیٹ ویلیو 60 سے 70 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

سی بی آئی نے 2018 میں فاروق عبداللہ اور تین دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ سنہ 2002 - 11 کے درمیان کرکٹ ایسوسی ایشن میں 43.69 کروڑ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.