ETV Bharat / city

Nasha Mukt Bharat Abhiyaan اسپتال کے احاطہ میں نشہ مُکت بھارت مہم کے تحت تقریب منعقد - ترال کے ہسپتال میں پروگرام میں منعقد

نشہ مُکت بھارت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نشہ کے منفی اثرات اور اس کے استعمال سے معاشرہ میں پیدا ہونے والے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی، مقررین نے مزید کہا کہ جب تک ہم مجموعی طور پر نشہ کے استعمال کے خلاف متحد نہیں ہوں گے اس وقت تک یہ قبیح چیز ہمارے معاشرہ سے ختم نہیں ہوگی۔ PLEDGE AGAINST DRUG ABUSE

نشہ مکت بھارت
نشہ مکت بھارت
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 1:32 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے اسپتال کے احاطہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب کے انعقاد کا مقصد منشیات کی لعنت سے معاشرہ کو پاک بنانا ہے، اس نشہ مُکت پروگرام میں مذکورہ اسپتال کے عملے اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ PLEDGE AGAINST DRUG ABUSE

نشہ مکت بھارت

کمیونٹی ہیلتھ آفیسر نذیر احمد نے مذکورہ پروگرام میں شریک لوگوں کو منشیات سے بچنے کے تئیں حلف دلوایا، شرکا نے نشہ مکت بھارت مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے منشیات کے منفی اثرات اور اس کے استعمال سے معاشرہ میں پیدا ہونے والے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی، مقررین نے مزید کہا کہ جب تک ہم مجموعی طورپر نشہ کے استعمال کے خلاف متحد نہیں ہونگے اس وقت تک یہ قبیح چیز ہمارے معاشرہ سے ختم نہیں ہوگی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمیونٹی ہیلتھ آفیسر نذیر احمد نے بتایا کہ نوجوان نسل ہمارا قومی سرمایہ ہے، اور اس سرمایے کو بچانا ہمارا فرض ہے، اس لئے آج ہم نے عہد لیا ہے کہ ہم نشہ سے بچیں گے اور دیگر افراد کو بھی نشے سے بچانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس سلسلے میں جانکاری کیمپ منعقد کریں گے۔

مزید پڑھیں:Drug Awareness Programme in Tral ترال ڈگری کالج میں انسداد منشیات کے متعلق سیمنار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.