انسداد رشوت خوری (اے سی بی) نے جموں و کشمیر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضمیر ٹھاکر اور دیگر عہدیداروں پر بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی ہے،ای سی بی کے مطابق فٹ بال ایسوسیشن کے صدر ضمیر ٹھاکر،خزانچی ایس ایس بنٹی،چیف ایکزیکٹو ایس اے حمید،ضلع صدر فیاض احمد اور دیگر عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ JK Football Association Scam
ای سی بی کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے فٹبال سرگرمیوں کے لئےجموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے پچاس لاکھ روپے کا غبن کیا ہے،ای سی بی کا کہنا ہے کہ ان عہدیداروں نے ان فنڈز کو مغل دربار ریستوران سے بریانی خریدنے،ہندوستان فوٹواسٹیٹ سے فوٹوا سٹیٹ کرانے اور جان ہاڈویئر سے چیزیں خریدنے میں یہ فنڈز خرچ کئے ہیں، لیکن تحقیقات کے دوران یہ اس بات کا انکشاف ہوا کہ یہ تمام بلز فرضی ہیں اور ان فنڈز کو غبن کیا گیا ہے۔
ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں کے خلاف بریانی سیکنڈل میں فنڈز گڑبڑی کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے، اور مزید تحقیقات کے بعد انکی گرفتاری کا امکان بھی ہے۔ Rs 43 lakh Biryani that was never bought: Massive scam rocks J&K Football Association
مزید پڑھیں:جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کی موجودہ باڈی تحلیل کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ فٹ بال ایسوسی ایشن گزشتہ دہائیوں سے کشمیر میں فٹبال کو فروغ دینے کے نام پر کافی سرکار ی فنڈز خرچ کرتے آئے ہیں، تاہم وادی میں سرینگر کے علاوہ دیگر اضلاع میں فٹ بال کی سرگرمیاں نہ کے برابر ہے۔