ETV Bharat / city

IED recovered in Highway: قومی شاہراہ پر چھ کلو گرام آئی ای ڈی برآمد ،ایک شخص گرفتار

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک نوجوان زاہد احمد میر ولد عبدالعزیز میر ساکن آری پتھ بیروہ بڈگام کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نوجوان کی نشاندہی پر آئی ای ڈی کے لیے درکار سامان کو برآمد کیا۔

6kg-ied-material-recovered-on-highway-one-arrested-says-police
قومی شاہراہ پر چھ کلو گرام آئی ای ڈی برآمد ،ایک شخص گرفتار
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 11:01 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی شاہراہ پر چھ کلو گرام آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے ۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر پولیس نے ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر ایک نوجوان زاہد احمد میر ولد عبدالعزیز میر ساکن آری پتھ بیروہ بڈگام کو حراست میں لے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار نوجوان کی نشاندہی پر پولیس نے آئی ای ڈی کے لئے درکار سامان کو برآمد کیا۔اُن کے مطابق ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر، پانچ سو گرام بال بیرنگ اور کیل بھی برآمد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:

موصوف ترجمان کے مطابق ان بال بیرنگ اور کیلوں کو دھماکے کے دوران استعمال میں لانا مقصود تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہراہ پر شام لال پیٹرول پمپ کے نزدیک بارودی مواد کو برآمد کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 99کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.