ETV Bharat / city

پونچھ: گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی 35 طالبات کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 6:35 PM IST

تحصیل منڈی کے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی 35 طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد اسکول کو بند کردیا گیا۔

پونچھ : گرلز ہائر سکنڈری اسکول کی  35 طالبات کورونا سے متاثر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں تحصیل منڈی کے گرلز ہائر سکنڈری اسکول میں محکمۂ صحت کی جانب سے کورونا جانچ کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسکول کی پرنسپل سمیت 35 طالبات کورونا سے متاثر پائی گئیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل راجوری میں بھی کورونا جانچ کے دوران اسکول کے متعدد بچوں کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا لیکن بعد میں ان کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جس ان کی رپورٹ منفی پائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی میں بھی آر اے ٹی کے ذریعہ کورونا ٹسٹ کیا گیا جس میں پرنسپل کے علاوہ 35 طالبات کو کورونا مثبت پایا گیا۔ اس حوالے سے جب محکمۂ تعلیم کے چیف ایجوکیشن افسر پونچھ سے بات کی گئی تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کو 5 دنوں کے لیے بند کردیا گیا ہے تاہم اس سلسلہ میں احکامات بھی صدر کردیئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا سے متاثرہ طالبان کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا جائے گا تاہم بعد میں اسکول کو کھولنے کے احکامات دیئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.