یکم مارچ کو شمالی ضلع کپوارہ کے باباگنڈ، لنگیٹ، ہندوارہ میں انکائونٹر شروع ہوا جو قریب 56گھنٹوں تک جاری رہا۔ انکائونٹر کے پہلے روز 4حفاظتی اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے، جاے تصادم میں عام شہریوں اور حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کئی شہری مضروب ہوئے جن میں ایک شہری زخموں کی تب نہ لاکر فوت ہو گیا۔
3مارچ: لنگیٹ انکائونٹر اختتام ہوا اور اس میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ ایک زخمی اہلکار بھی زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے، اس طرح اس تصادم میں کل 8ہلاکتیں ہوئیں۔
5مارچ: جنوبی ضلع پلوامہ کے ریشی پورہ، ترال میں انکائونٹر کے دوران حزب کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
6مارچ: شمالی قصبہ ہندوارہ کے کرالہ گنڈ علاقے میں حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں جیش کے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔
7مارچ: جموں بس اسٹینڈ میں نامعلوم افراد نے ایک گرینیڈ داغا جس سے اتراکھنڈ کا ایک شہری موقعے پر ہی ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔
10مارچ: جنوبی قصبہ ترال کے پنگلش علاقے میں انکائونٹر کے دوران جیش محمد کے تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
13مارچ: نامعلوم مسلح افراد نے پنگلینہ، پلوامہ کے رہنے والے ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا۔
14مارچ: اونتی پورہ کے گلزارپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک عام شہری کا اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
16مارچ: وہیل، شوپیاں سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
18مارچ: جنوبی قصبہ ترال کے ریشی پورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا۔
21مارچ: تین مختلف خون آشام جھڑپوں میں ایک بارہ سالہ لڑکا اور6عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ جن میں کلنترہ، بارہمولہ میں دو، رتنی پورہ، شوپیاں میں دو اور حاجن، بانڈی پورہ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں حاجن انکائونٹر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے مبینہ طور یرغمال بنائے گئے کم عمر لڑکے کو بھی ہلاک کیا گیا۔
22مارچ: ضلع بارہمولہ کے وارپورہ، سوپور میں 2عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
27مارچ: ضلع شوپیاں کے کاچڈورہ سے تعلق رکھنے والے عام شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
28مارچ: یارو، لنگیٹ میں تصادم آرائی کے دوران سوپور کے رہنے والے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا۔ جبکہ ضلع شوپیاں کے کیلر علاقے میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔
اسکے علاوہ حد متارکہ (لائن آف کنٹرول) پر رواں ماہ پاک فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے عام شہریوں سمیت کئی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
رواں ماہ تشدد کے مختلف واقعات میں 34افراد ہلاک - جموں کشمیر
ریاست جموں کشمیر میں مارچ کے مہینے میں اب تک عسکریت پسندی سے متعلق کل 16وارداتوں میں 8شہری، 6حفاظتی اہلکار اور 20عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔