کمیٹی کے صدر ڈاکٹر پون شرما نے بتایا کہ چیف میڈیل دفتر پر دیے جارہے دھرنے پر ان کے ساتھ ڈاکٹر کنچن ڈاکٹر امت شرما ، ڈاکٹر دھرم پال ، ڈاکٹر نیہا چھابڑا ، ڈاکٹر منوج ، ڈاکڑ وندنا ڈو. واٹیکا ، ڈاکڑایکتا ، ڈاکٹر سونل ، ڈاکٹر پونیت ، ڈاکڑ مونیکا ، ڈاکٹر۔ کرشمہ، ڈاکٹر مدن اور ڈاکٹر وید پرکاش موجود رہے۔
واضح رہے یہ ہے کہ آیوش ڈاکٹر 18 دن سے کام چھوڑہڑتال پر ہیں۔ اس سے ضلع بھر میں آیوش ڈاکٹروں کی خدمات ٹھپ ہیں۔ یہ ڈاکٹر مستقل کئے جانے تک کنٹریکچول ایلوپیتھک ڈاکٹروں کے برابر تنخواہ فراہم کرنے کی مانگ کے تعلق سے ہڑتال پر ہیں ۔
دریں اثنا، چوناوڑ کوٹھی میں ڈی ٹی او آفس کے لئے دیے جا رہے گاؤں والوں کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔ شری گنگا نگر میں پدم پور مارگ پر ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریبا سولہ کلومیٹر دور چک 7 جی (چوناوڑ کوٹھی) میں آبی وسائل محکمہ کے پرانے ریسٹ ہاوس کو ضلع ٹرانسپورٹ دفتر میں منتقل کئے جانے کی مانگ کی حمایت میں گاؤں والے دھرنا دیے رہے ہیں۔