کارپوریشن کے محکمہ جاتی مینیجر پنکج سنگھل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 'صبح صادق سے سورج کے غروب ہونے تک مسلم خواتین کو مفت سفر کی سہولت حاصل رہے گی۔ اس سہولت کے لیے خواتین کو اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'مسلم خواتین کو یہ سہولت ہندوؤں کے تہوار کرواچوتھ اور رکشا بندھن کی طرز پر دی جائے گی۔'
عیدالاضحی کے روز مسلم خواتین ریاست کے کسی بھی کونے میں کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی جبکہ ہماچل سے باہر جانے پر انہیں کرایہ دینا ہوگا۔