ETV Bharat / city

سعودی میں نوجوان کی موت کا معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی

ہماچل پردیش کا ایک نوجوان سعودی عرب میں کام کے لئے گیا تھا جہاں گزشتہ جنوری میں بیماری کے سبب اس کی موت ہوگئی۔ موت کے بعد اسے وہیں دفنا دیا گیا ہے۔

jairam
jairam
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 12:05 PM IST

ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ جے رام ٹھاکر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ریاست کے ایک نوجوان کی موت کا معاملہ وزارت خارجہ سمیت ہر متعلقہ پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے گا۔

جے رام ٹھاکر نے ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کانگریس کے اونا سے ایم ایل اے ستپال رائے زادہ کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھائے جانے پر انہوں نے متوفی سنجیو کمار کے اہل خانہ کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ممکن ہوا تو لاش بھارت لانے کی کوشش کی جائے گی۔

رائے زادہ نے بتایا کہ سنجیو کمار سعودی عرب میں کام کے لیے گیا تھا جہاں گزشتہ جنوری میں اس کی بیماری کے سبب موت ہوگئی۔ موت کے بعد اسے وہیں دفنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندورسم و رواج کے مطابق جلانے کے بجائے نوجوان کو دفنا دیا گیا۔ اہل خانہ کو اس کی اطلاع کافی تاخیر سے ملی۔ اس کے بعد اہل خانہ کے لوگ سعودی عرب گئے تو پایا کہ انتظامیہ نے ہندو ہونے کے باوجود نوجوان کو مسلم مذہب کے مطابق دفنا دیا ہے۔ اس سے سنجیو کے اہل خانہ افسردہ ہیں۔

رکن اسمبلی رائے زادہ نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور حکومت پورے معاملے میں مداخلت کر کے معاملے کو وزارت خارجہ کے ذریعہ سعودی حکومت کے ساتھ بات کرے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.