ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش کے گاؤں میں دیہی باشندوں نے تیار کیا دیسی جم

گاؤں کے نوجوانوں نے سبز درختوں کے درمیان دیسی جگاڑ سے جم بنایا ہے۔

desi gym
desi gym
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 4:43 PM IST

گاؤں کے باغ میں دیسی جگاڑ سے بنے جم میں منفرد ڈمبلس کے ساتھ پسینہ بہا رہے نوجوان لڑکے و لڑکیوں کو دیکھ کر سبھی کو حیرت ہوتی ہے۔ اس جم میں استعمال ہونے والے سارے اکیوپمنٹ دیسی جگاڑ والے ہیں۔ یعنی دیسی جگاڑ سے تیار جم۔

مدھیہ پردیش کے گاؤں میں دیہی باشندوں نے تیار کیا دیسی جم

دیسی جگاڑ سے تیار جیم ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے تحصیل اوچہرا کے گوبرائی خرد گاؤں کے نوجوانوں نے سبز درختوں کے درمیان بنایا ہے۔ گاؤں کے نواجوان اب خود کفیل ہو گئے ہیں کیونکہ اب انہیں جم کے لئے نہ کہیں جانا ہوتا ہے اور نہ ہی جم کے سامان کے لئے کسی بازار سے کچھ خریدنا پڑتا ہے۔

گاؤں کے باہر تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم وکاس سنگھ کا کہنا ہے کہ ''لاک ڈاؤن کے باعث گاؤں میں جم کی ضرورت محسوس ہوئی کیونکہ شہروں میں تعلیم حاصل کر رہے نوجوان گاؤں واپس آگئے اور انہیں اپنے مشق کو جاری رکھنے میں پریشانی ہونے لگی۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے نوجوانوں نے دیسی جم کی شروعات کی اور اب یہ جم بڑے پیمانے پر علاقے کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے۔''

گاؤں کے نوجوانوں نے سبز درختوں کے درمیان دیسی جگاڑ سے جم بنایا ہے۔
گاؤں کے نوجوانوں نے سبز درختوں کے درمیان دیسی جگاڑ سے جم بنایا ہے۔

وبا کے دوران پھیلنے والے انفیکشن کی وجہ سے ہیلتھ کلب اور جم کئی مہینوں سے بند تھے۔ ایسی صورتحال میں ستنا کے نوجوانوں نے تندورست رہنے کے لئے ایک جگاڑ تلاش لیا ہے، جہاں قریبی دیہات سے بچے، بزرگ، خواتین، نوجوان لڑکے و لڑکیاں پسینے بہانے جم آتے ہیں۔

خواتین کے لئے ایک علیحدہ سلاٹ بنایا گیا ہے۔ اس گاؤں کے نوجوان خود کفیل بھارت کی طرز پر خود کفیل جم بنا کر بہت خوش ہیں۔

اس جم میں مدھیہ پردیش پولیس اور آرمی میں نوکری کے خواہشمند نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی پہنچ کر مشق کرتے ہیں، یہ جم بالکل مفت ہے۔ کورونا کے دور میں اس جم کا یہ بھی فائدہ ہوا کہ لوگ اپنی امیونٹی سسٹم کو بہتر کر رہے ہیں اور صحت مند ہو رہے ہیں۔

طالب علم کرن ویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ سرکاری ملازمت کی تیاری کر رہے ہیں اور فزیکل کی تیاری کرنے کے لئے اسے ہر دن ورزش کرنی پڑتی ہے لیکن لاک ڈاؤن میں جم بند ہونے سے اسے تیاری کرنے میں مشکل ہو رہی تھی۔ اس کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر دیسی جم تیار کیا گیا۔ اس سے گاؤں کے بزرگوں کو بھی فائدہ ہو رہا ہے۔

کورونا دور میں لوگ بے روزگار ہوگئے۔ ایسی صورتحال میں دیسی وسائل یعنی بانس، بلی، لکڑی، اینٹ، پتھر، سیمنٹ، لوہا، ٹائر، ٹیوب، بوری بیگ، ریت، مٹی سے ورزش کرنے کے تمام آلات تیار کئے گئے اور لوگوں کو مفت میں جم کی سہولت مہیا کرائی گئی۔

اس کی شروعات ایک خالی باغ میں تین، چار لڑکوں نے ملکر کی۔ جب لوگوں کو آہستہ آہستہ اس جم کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی تو گاؤں کے سبھی باشندے ساتھ ہو گئے۔

جم ٹرینر نریپندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہماری ضرورت کے پیش نظر ہم نے یہ مفت جم شروع کیا۔ اس جم کا آغاز تین چار لڑکوں کے ساتھ ایک خالی باغ میں کیا گیا تھا، جس کے بعد لوگوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کورونا کے دور میں بے روزگار ہوگئے، جس سے جم فیس جمع کرنا مشکل ہوگیا۔ اس کی وجہ سے یہ جم تقریباً 15 دنوں میں تیار کیا گیا تھا جس میں گھریلو وسائل جیسے بانس، گیند، اینٹ، پتھر، لوہا، ٹائر وغیرہ شامل ہیں۔

اس دیسی جم کو تیار کرنے میں تقریباً پندرہ دنوں کا وقت لگا، اب یہاں ہر دن پچاس سے زائد افراد ورزش کرنے پہنچتے ہیں۔ گاؤں میں جم بن جانے سے لوگوں کو باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے، گاؤں میں تیار یہ دیسی جم خود کفیل مہم کی بھی ایک مثال ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.