ETV Bharat / city

کوئلہ کمپنیوں کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون - کورونا وائرس کے خلاف جنگ

عوامی شعبے کوئلے کی کمپنی کول انڈیا کی ذیلی کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون کرتے ہوئے اڈیشہ کے سمبل پور میں واقع ضلع اسپتال میں 10000 سے زائد فیویپراویر ٹیبلیٹ فراہم کیے ہيں۔

coal companies fight against corona virus
کوئلہ کمپنیوں کا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تعاون
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 4:02 PM IST

کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ضلع سمبل پور کے چیف میڈیکل آفیسر کو کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت 10000 سے زیادہ فیویپیراویر گولیاں مہیا کرائي گئی ہيں، یہ دوا کورونا وائرس کے ہلکے اور کم سنگین مریضوں کو دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے اترپردیش حکومت کو 50 ایمبولینس کی خریداری کے لیے ستمبر میں پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔

کول انڈیا کے مطابق اگست تک اس نے 70547 لیٹر سینیائٹر اور 16.20 لاکھ ماسک تقسیم کیے اور مختلف اسپتالوں میں 49 وینٹیلیٹر فراہم کیے ہيں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کول انڈیا اور اس کی ذیلی تنظیموں نے گزشتہ چار مالی برسوں کے دوران مجموعی طور پر 1977.76 کروڑ روپئے سی ایس آر کے تحت خرچ کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.