گزشتہ روز لیبر کالونی سہارنپور کا باشندہ 22 سالہ ترون مدان ولد راجپال مدان کو بخار کے سبب دہلی روڈ پر واقع ماں جگدمبا سپر اسپیشالیٹی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ترون کی علاج کے دوران موت ہوگئی جس کے بعد لواحقین نے ڈاکٹروں پر علاج میں غفلت کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال میں ہنگامہ کیا اور آج پھر ہسپتال میں ہنگامہ آرائی ہوئی۔
مزید پڑھیں:
سہارنپورمیں دن ڈھلتے ہی لٹیروں کی دہشت
وہی تھانہ صدر بازار پولیس موقع پر پہنچی۔ خاندان کے افراد کے مطابق ہسپتال میں کوئی طبی عملہ موجود نہیں ہے، خاندان کے افراد ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔