بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن کے بانی اور قومی جنرل سکریٹری وجے کمار آزاد ضلع سہارنپور پہنچے اور دیوبند، نانوتہ اور فتح پور کا دورہ کیا اور عوامی رابطہ سیمینار منعقد کیا۔
لیکن میں انہیں بتانا چاہوں گا کہ بھیم آرمی بھارت ایکتا مشن رجسٹرڈ تنظیم کے سبھی ممبر صرف بی ایس پی کی حمایت میں کام کریں گے۔ بھیم آرمی کا کوئی بھی رکن کسی بھی الیکشن میں امیدوار کے طور پر کھڑا نہیں ہوگا۔
وجے کمار نے میڈیا سے کہا کہ میں سہارنپور میں بہوجن سماجی کارکنوں سے ملا اور انہیں مالا پہنا کر عزت افزائی کی۔ اور ان کے ساتھ مل کر ایک سیمینار کا انعقاد کرکے لوگوں نے بھیم آرمی تنظیم اور بی ایس پی پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام کیا۔سہارنپور میں بہت زیادہ پیار اور احترام ملنے پر میں دل کی گہرائیوں سے سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔