چار فروری کو مظفر نگر کے تھانہ شاہ پور علاقے سے ایک آئی ٹونٹی کار کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جس کے لیے ایس ایس پی مظفر نگر نے کرائم برانچ اور اور تھانہ لیول کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔
ایس ایس پی ابھیشیک یادو کی ہدایت پر بنائی گئی اس ٹیم نے دیر رات چیکنگ کے دوران کار سوار مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے اشارہ کیا تو کار سوار بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ میں 2 شرپسند عناصر زخمی ہو گئے۔ اس دوران لٹیروں کی گولی سے ایک پولیس کانسٹیبل سندیپ بھی زخمی ہو گیا۔
پولیس نے زخمی ہوئے تینوں افراد کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا۔
پکڑے گئے بدمعاشوں پر سنگین دفعات میں آدھا درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔ پکڑے گئے بدمعاشوں کی شناخت امیت ولد امبیر رہائشی دانڈو پورہ تھانہ فلاودا ضلع میرٹھ، ارجن ولد ستیندر کمار رہائشی بدھائی خورد کوتوالی نگر مظفر نگر کے طور پر ہوئی ہے۔
پکڑے گئے بدمعاشوں کے قبضے سے پولیس نے لوٹی ہوئی آئی ٹونٹی کار دو طمنچے اور کارتوس برآمد کیے ہیں۔