سہارنپور شہر کے تحصیل بے ہٹ سے تعلق رکھنے والے ریحان احمد نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے ہماچل پردیش کی اونچی چوٹی کو سب سے کم وقت میں اپ ڈاؤن کر عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے پن پاربتی (Pin Parbati) کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔
ریحان نے صبح گیارہ بجے چڑھائی شروع کی اور پندرہ اگست کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پانچ ہزار 319 میٹر اونچی چوٹی کو فتح کر وہاں قومی پرچم لہرایا۔ انہوں نے وہاں قومی ترانہ بھی گایا۔ اس دوران انہوں نے وہاں سے نوجوانوں کے لیے ایک پیغام دیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'سبھی نوجوان نشہ خوری سے دور رہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر سنجیو بالیان سہارنپور کے دورے پر
جمعرات کے روز ریحان احمد پن پاربتی (Pin Parbati) کو فتح کر عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد واپس جیسے ہی بے ہٹ لوٹے تو علاقے کے باشندوں نے ڈھول نگاڑے بجا کر اور پھول مالا پہنا کر ان کا زوردار خیر مقدم کیا۔