جمعہ کے روز دیوبند میں جاری احتجاج مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اور دہلی تشدد کے پیش نظر کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات رہی اور علاقہ افسران نے پولیس و نیم فوجی دستوں کے ساتھ مارچ کرکے لوگوں سے امن وشانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی۔
اس دوران شہر کی تمام مساجد میں حسب سابق امن طریقہ سے جمعہ کی نماز ادا کی گئی،۔حالانکہ ایس پی دیہات سمیت کئی اعلیٰ افسران خانقاہ پولیس چوکی میںدن پر ڈیرہ ڈالے رہے۔
دہلی میں جاری تشدد کے بعد پہلے جمعہ کی نماز کو لےکر یہاں پولیس انتظامیہ کافی مستعد رہی ہے مگر شہر میں ہمیشہ کی طرح پرامن طریقہ سے تمام مساجد میں جمعہ کی نماز ادا کی گئی، حالانکہ جمعہ کو لیکر انتظامیہ کافی الرٹ تھی، اس دوران انتظامیہ نے سکیورٹی کے مدنظر پولیس، پی ایس سی کے علاوہ آر ایف ایف کے جوانوں کو بھی شہر کے اہم چوک چوراہوں پر تعینات کیا گیا تھا۔
خاص طورپر خانقاہ اور دارالعلوم دیوبند کے اطراف میں نیم فوجی دستے کے جوان تعینات رہے، ساتھ ہی شہر میں فلیگ مارچ کرکے لوگوں سے امن وشانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی۔
جمعہ کی نماز کے بعد لوگ حسب معمول اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ وہیں ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرا اور اے ڈی ایف ونود کمار خانقاہ پولیس چوکی پر کیمپ کئے رہے اور حالات پر پینی نظر بنائے رکھی۔

ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشرا نے بتایا کہ شہر اور دیہات میں ماحول پوری طرح پر امن ہے، حساس علاقوں میں فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار، سی او چوب سنگھ اور انسپکٹر یگ دت شرما علاقہ میں دورہ کرتے رہے۔