اکھلیش یادو کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سماج وادی پارٹی کے لیڈران پوری طاقت کے ساتھ علاقہ میں رابطہ مہم چلارہے ہیں اور لوگوں سے پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔
اسی مہم کے تحت آج سماج وادی پارٹی کے رہنما قاری راﺅ ساجد کے دفتر پر ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10تاریخ کو ہونے والے پروگرام کے لئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس میٹنگ میں گاﺅں کے پردھان بھی موجود رہے۔
اس موقع پر قاری راﺅ ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیوبند اسمبلی حلقہ سے ڈیڑھ سو سے زائد بسیں پروگرام میں جائیں گی اور لوگوں میں بڑا جوش وخروش ہے کیوںکہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کا ذہن بنالیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے نفرت کی سیاست کرکے ملک کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ ریاستی سرکار کے نزدیک جمہوریت کوئی معنی نہیں رکھتی ہے، لکھیم پور کھیری حالیہ واقعہ اس کی ایک تازہ مثال ہے، جہاں ہے حکومت کے وزیرکے بیٹے نے کسانوں کو کار سے روندتے ہوئے گاڑیاں چلاکر قتل کئے جانے سے پورے ملک میں افراتفری کا ماحول پیداکردیا۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش: پیس پارٹی سیاسی متبادل فراہم کرنے کوشاں
قاری راﺅ ساجد نے بتایا کہ جلد ہی دیوبند یا آس پاس کے کسی گاﺅں میں ایک بڑی ریلی کی جائے گی۔ قاری راﺅ ساجد نے کہا کہ 10 اکتوبر کو ہونے والا پروگرام تاریخی ہوگا اور اس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔ انہوںن ے سبھی کارکنان سے بڑی تعداد میں تیترو کے پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی۔