دیوبند میں جمعیت علمائے ہند نے ایک بار پھر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ جمعیت کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہم اس قانون کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت
- اس مظاہرے کے بعد 313 افراد نے اپنی گرفتاریاں دیں لیکن موقع پر ہی انہیں چھوڑ دیا گیا۔
- جمعیت علمائے ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی آئین ہند کی روح کے خلاف ہیں۔
- ان کی تنظیم اس قانون کی مخالفت کرتی رہے گی۔
- مولانا نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح کے تشدد کی قطعی حمایت نہیں کرتے اور مختلف شہروں میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
- احتجاجی مقام پر سکیورٹی انتظامات کے باعث انتظامی افسران اور پولیس دستوں کی ایک بڑی تعداد تعینات تھی۔
حکومت ظلم پر اتر آئی ہے۔ ناانصافی کے خلاف کتنی بھی بڑی جنگ لڑنی پڑے ، وہ لڑتے رہیں گے۔ ان کا احتجاج رکنے والا نہیں ہے۔ وہ مختلف شہروں میں آئین کے خلاف اس قانون کی مخالفت کرتا رہیں گے۔
۔جمعیت علمائے ہند ، قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی