ETV Bharat / city

سہارنپور: سابق ایم ایل سی اقبال کی کروڑوں کی ملکیت ضبط

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق ایم ایل سی اقبال کی انفورسمنٹ ڈائیرکٹوریٹ نے 1097کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط کی ہے۔

سہارنپور: سابق ایم ایل سی اقبال کی کروڑوں کی ملکیت ضبط
سہارنپور: سابق ایم ایل سی اقبال کی کروڑوں کی ملکیت ضبط
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 3:36 PM IST

ای ڈی کے جوائنٹ ڈائرکٹر راجیشور سنگھ نے کہا کہ اقبال کی 1097کروڑ روپے مالیت کے سات چینی ملوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ سابق ایم ایل سی نے مایاوتی کے میعاد کار میں 2011 میں سات چینی ملوں کو 60 کروڑ 28 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ جس سے ریاستی حکومت کو 1030کروڑ روپے کا خسارہ ہوا تھا۔

اقبال کے خلاف سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور محکمہ انکم ٹیکس گذشتہ دو سالوں سے جانچ کررہی ہیں۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 12 اپریل 2018 کو چینی مل فروخت گھپلے کی جانچ کا حکم دیا تھا۔ سی ایف آئی او کی جانچ کی بنیاد پر ای ڈی نے منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔ جانچ میں پایا گیا کہ اقبال نے مکھوٹا کمپنی بنا کر چینی ملیں خریدی ہیں۔

سابق ایم ایل سی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 2017 میں گومتی نگر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی اور ای ڈی نے گذشتہ سال 14اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور کئی اہم دستاویزات اکٹھا کئے تھے۔

مزید پڑھیں: ہریانہ: ہائی کورٹ کے دو جج کورونا سے متاثر، چار جج کورنٹائن

الزام ہے کہ سماج وادی پارٹی کے 2012 سے 2017 کے میعاد کار میں اقبال کے غیر قانونی کانکنی کا کاروبار خوب پھلا پھولا۔ ان کے ایک اشارے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے ہوجایا کرتے تھے۔ اس نے سہارنپو میں اپنے گاؤں مرزا پور میں ایک یونیورسٹی بھی بنوا لیا تھا۔

۔یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.