ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن میں غریبوں کی حالت بد سے بد تر - یومیہ مزدور فاقہ کشی کرنے پر مجبور

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں کورونا وائرس کی وجہ سے غریبوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

pooper people facing problems
لاک ڈاؤن میں غریبوں کی حالت بد سے بد تر
author img

By

Published : May 17, 2020, 5:33 PM IST

یہاں کے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں، کچھ تنظیمن راشن فراہم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن زمینی حقیقت قدر مختلف ہے۔ غریبوں کی حالت اس وقت بد سے بدتر ہوچکی ہے، غریب اور یومیہ مزدور فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں۔ جب کچھ غریب طبقے کے افراد سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے گفتگو کی تو حالات بہت برے نظر آئے جس سے صاف ظاہر ہے کہ بہت سے غریب لوگ بہت برے حالات سے گزر رہے ہیں۔

ویڈیو

شہناز نامی ایک شخص سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ مٹی کے چولہے پر ہی کھانا بناکر گزر بسر کیا جارہا ہے اس کا شوہر رکشہ چلاتا ہے۔ اس خاتون نے بتایا کہ ان کی مدد کے لیے آج تک ان کے پاس کوئی نہیں آیا ہے، قرض لے کر اپنے گھر کا خرچ چلایا جارہا ہے'۔

ذوالفقار نام کے شخص نے بتایا کہ' اس وقت بہت زیادہ پریشانی ہورہی ہے، وہ محنت مزدوری کرنے والے انسان ہیں اور آج جس طریقے کے حالات ہیں مزدوری کرنا تو دور روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔'

ایک غریب خاتون فردوس نے بتایا کہ اب تو حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ رسوئی چلانے میں بہت دقتیں سامنے آرہی ہیں۔ ہم چولہے پر کھانا بناتے ہیں اور میرے 6 بچے ہیں ان کے پاس اب نہ کھانے کو ہے اور پینے کو۔ رمضان المبارک میں ہم جس طریقے سے اپنا گھر چلا رہے ہیں یہ ہمیں ہی معلوم ہے، میرا شوہر رکشہ چلاکر گزر بسر کرتا تھا لیکن آج حالات بالکل خراب ہوچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ بھٹکتی ہے ہوس دن رات سونے کی دوکانوں میں غریبی کان چھدواتی ہے تو تنکا ڈال دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.