جہاں لوگ خواتین کی خدمت میں پیش پیش ہیں وہیں آج متحدہ خواتین کمیٹی کی جانب سے مفت طبی کیمپ لگوا کر احتجاج میں شامل خواتین کا چیکپ کرایا گیا اور انہیں ادویات دی گئی۔
عیدگاہ میدان میں احتجاج میں شامل خواتین کے لئے آج لگائے گئے مفت طبی کیمپ میں درجنوں خواتین نے ڈاکٹر سے صلاح و مشورہ کے علاوہ اپنا چیکپ کرایا اور دوائیاں لیں۔
کیمپ کنوینر ڈاکٹر محمد اعظم نے بتایا کہ ضروتمندوں کی خدمت میں ہماری ٹیم ہمیشہ آگے رہتی ہے، انہوں نے کہا کہ یہاں انہوں نے درجنوں مریضوں کے مختلف چیکپ کئے اور انہیں مفت دوائیاں دی۔ اس دوران طالبہ ناہید فاطمہ نے بتایا کہ اس کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی، انہوں نے یہاں چیکپ کرایا اور دوائیاں لیں،انہوں نے اس قدم کو بہترین قدم قرار دیا اور کہا کہ ضروتمندوں کی خدمت عظیم کار خیر ہے۔