ضلع سہارنپور کے بہٹ، سہارنپور شہر،سہارنپور دیہات، دیوبند، رامپور منی ہارن، نکوڑ اور گنگوہ اسمبلی کے ووٹر نے 71.20 فیصد گراف کو چھو لیا۔
ووٹنگ فیصد کو بڑھانے کیلئے پچھلے دنوں کئی شعور بیداری تقاریب انجام دی گئیں۔ جس کا اثر 11 اپریل کو پہلے مرحلے کی رائے دہندگی کے دن صاف دکھائی دیا۔
دیوبند قصبے میں ایک سو دس سال سے زائد عمر کے ایک معمر شہری نے حق رائے دہی سے ثابت کردیا کہ جمہوریت میں اپنا حق ہر حال میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔
سہارنپور حلقہ وار ووٹنگ کی تفصیل اس طرح ہے:
اسمبلی حلقہ رامپور، منی حارن | 73.54فیصد |
اسمبلی حلقہ سہارنپور دیہات | 72.21 فیصد |
اسمبلی حلقہ بہٹ | 73.78 فیصد |
اسمبلی حلقہ سہارنپور شہر | 66.31 فیصد |
اسمبلی حلقہ دیوبند | 69.35 فیصد |
کیرانہ پارلیمانی نشست کے اسمبلی علاقے:
اسمبلی حلقہ گنگوہ | 69.60 فیصد |
اسمبلی حلقہ نکوڑ | 74.86 فیصد |