ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ھو رہا ھے، آج ضلع میں تین نئے کورونا مریض کی تصدیق ہونے کے بعد سھارنپور میں کورونا مریضوں کی تعداد 203 تک پہنچ چکی ہے وہیں سھارنپور میں ایکٹیو کورونا پازیٹیو کی تعداد 19 تک پہنچ گئ ھے۔
ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ آج آئی رپورٹ میں تین نئے کورونا پازیٹیو مریض سامنے آئے ہیں واضح ہو کہ سھارنپور ضلع میں 203 کورونا پازیٹیو مریض مل چکے ہیں۔
تین روز قبل سھارنپور میں کورونا مریضوں کی تعداد 193سے گھٹ کر 9 تک بینچ گئی تھی لیکن گزشتہ دو روز سے مثبت رپورٹ میں اضافہ ھوگیا ھے اور اب یہ تعداد 16 سے بڑھکر 19 تک پہنچ گئ ھے جبکہ ابھی سیکڑوں افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔