ETV Bharat / city

دیوبند: خواتین کے احتجاجی دھرنے کو سیاسی رہنماؤں کی حمایت - دیوبند کے عیدگاہ میدان

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے مشہور شہر دیوبند میں جاری متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کے احتجاج کو سیاسی رہنماؤں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

Deoband: anti caa protest political leaders supported
دیوبند: خواتین کے احتجاجی دھرنے کو سیاسی رہنماؤں کی حمایت
author img

By

Published : Jan 31, 2020, 12:05 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:46 PM IST

دیوبند کے عیدگاہ میدان میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑی تعداد میں خواتین دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ جسے مختلف تنظیموں کی جانب سے حمایت بھی مل رہی ہے، اسی درمیاں آج سہارنپور سے متخلف سیاسی دھرنے کے مقام پر پہنچے اور خواتین کی حمایت کا اعلان کیا۔

دیوبند: خواتین کے احتجاجی دھرنے کو سیاسی رہنماؤں کی حمایت

اس میں سہارنپور شہر سے سماجوادی پارٹی سے رکن اسمبلی سنجے گرگ، سابق رکن اسمبلی و ایس پی خاتون رہنما ششی بالا پنڈیر، سابق ریاستی وزیر ونود تیجیان نے حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتدار کے نشہ میں عوامی تحریک کو کچلنے کا خواب دیکھ رہی لیکن ان کی کوشش اور سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آج پورا ملک سڑکوں پر ہے اور جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگا اس وقت تک یہ عوامی تحریک جاری رہے گی۔'

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ششی بالا پنڈیر نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی حکومت سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارت کی سیکڑوں برس قدیم تہذیب کو تباہ کردینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی اے اے بھارتی آئین کے خلاف ہے آج پورا ملک سڑکوں پر ہے اگر حکومت نے وقت رہتے اس قانون کو واپس نہیں لیا تو مزید شدت اور طاقت کے ساتھ مظاہرے ہوں گے۔'

انہوں نے اتردیش کے وزیر اعلیٰ پر جم کر تنقید کی اور کہاکہ یوگی کی اشارہ پر پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، اور وزیر اعلی انتہائی شرمناک بیانات دے کر اپنی ذہنیت ظاہر کررہے ہیں۔'

انہوں نے سخت الفاظ میں حکومت سے سی اے اے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بے قصوروں پر درج کیے گئے تمام مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔'

Intro:اینکر

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں
دیوبند کے عیدگاہ میدان میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بڑی تعداد میں خواتین پوری ہمت و حوصلہ کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں اور یہ تحریک بدستور جاری ہے۔ خواتین کو مختلف تنظیموں اور لیڈران کی حمایت مل رہی ہے، آج سہارنپور شہر سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ،سابق رکن اسمبلی و ایس پی کی خاتون لیڈر ششی بالاپنڈیر ،سابق ریاستی وزیر ونود تیجیان نے عیدگاہ میدان پہنچ کر اپنے ساتھیوں کے ساتھ احتجاج کررہی خواتین کی حمایت کا اعلان کیا۔

Body:سہارنپور شہر سے ایس پی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ،سابق ریاستی وزیر ونود تیجیان نے وہاں موجودسابق رکن اسمبلی معاویہ علی سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتدار کے نشہ عوامی تحریک کو کچل دینے کا خواب دیکھ رہی لیکن ان کی کوشش اور سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی ،آج پورا ہندوستان سڑکوں پر ہے اور جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوگا اس وقت تک یہ عوامی تحریک جاری رہے گی۔

اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ششی بالا پنڈیر نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر جم کر نشانہ سادھتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت کو ہندوستان کی سیکڑوں سال قدیم تہذیب کو تباہ کردینا چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ سی اے اے ہندوستان کے آئین کے خلاف ہے آج پورا ملک سڑکوں پر ہے اگر حکومت نے وقت رہتے اس قانون کو واپس نہیں لیا تو مزید شدت اور طاقت کے ساتھ مظاہرے ہونگے۔ انہوں نے اتردیش کے وزیر اعلیٰ پر جم کر تنقید کی اور کہاکہ سی ایم یوگی کی اشارہ پر پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی کررہی ہے اور سی ایم انتہائی شرمناک بیانات د ے کر اپنی ذہنیت ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے سخت الفاظ میں حکومت سے سی اے اے واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بے قصوروں پر درج کئے گئے تمام مقدمات فوری واپس لئے جائیں۔

Conclusion:بائٹ: 1سنجے گرگ(ایس پی رکن اسمبلی سہارنپورشہر)

بائٹ:2 ششی بالا پنڈیر (سابق رکن اسمبلی)

واک تھرو: تسلیم قریشی سہارنپور
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.