ETV Bharat / city

دارالعلوم دیوبند کو کھولنے کے سلسلے میں مجلس شوریٰ کی میٹنگ کل سے - میٹنگ میں تعلیم شروع

میٹنگ میں حکومت کی جانب سے 19 اکتوبر سے اسکول کھولے جانے کی اجازت ملنے کے بعد دارالعلوم کو کھولنے کو لے کر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔

دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 6:24 PM IST

سھارنپور کے دیوبند علاقہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ چھہ ماہ سے زائد وقت سے بند عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کی تین روزہ میٹنگ کل سے شروع ہو رہی ہے۔ یہ مٹنگ ادارہ کے سالانہ بجٹ کے لئے طلب کی گئی ہے، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں تعلیم شروع کرنے اور ادارے میں خالی چل رہے عہدوں کو بھرنے کے لئے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ادارہ 20 مارچ سے بند ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے شوری کے ارکان حصہ لیں گے۔ میٹنگ میں گزشتہ چھہ ماہ سے زائد وقت سے بند ادارہ کو دوبارہ سے شروع کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں خالی چل رہے اہم عہدوں خاص کر صدر مدرس، اور شیخ الحدیث کے عہدوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں حکومت کی جانب سے 19 اکتوبر سے اسکول کھولے جانے کی اجازت ملنے کے بعد دارالعلوم کھولنے کو لے کر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ ملک بھر پھیلے طلبہ کی نظریں اس مٹنگ پر لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجبہاڑہ: چینی وڈر کے دکاندار بے روزگار، انتظامیہ کی مدد کے منتظر

اس سلسلے میں دارالعلوم کے مہتمیم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ تین روزہ میٹنگ میں سالانہ بجٹ منظور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپریل ماہ میں ہونے والی شوری کو منسوخ کردیا تھا۔ اب کورونا وائرس کی حالات کنٹرول میں ہے، اس لئے کل سے تین روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.