ETV Bharat / city

سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا

بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازع کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پہلے 6دسمبر (بابری مسجد کا یوم شہادت) کے دن ضلع انتظامیہ کافی مستعد رہی۔

سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا
سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا
author img

By

Published : Dec 6, 2019, 11:03 PM IST

بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر ضلع سہارنپور کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا علان کیا گیاتھا جبکہ انتہائی حساس علاقوں میں پولیس گشت جاری تھی جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

سہارنپور: 6 دسمبر پر امن گزرا

حالانکہ 6 دسمبر کو جمعہ کا دن ہونے کے سبب بھی انتظامیہ کافی پریشان تھی، گزشتہ روز ضلع کلکٹر آلو ک کمار پانڈے نے ہدایت نامہ جاری کرکے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو 6 دسمبر کے دن بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ 'جو لوگ اسکول کالج کھلیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
6 دسمبر کے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ پوری طرح الرٹ تھی حالانکہ ضلع بھر کا ماحول پرسکون رہا اور کہیں سے بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تمام حساس و انتہائی حساس علاقوں میں پولیس گشت کے ساتھ ہوٹلوں، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشنز وغیرہ پر چیک پوسٹ بنایا گیا تھا اتنا ہی نہیں بلکہ خفیہ محکمہ بھی پوری طرح الرٹ رہا اور دن بھر کی ٹینشن کے بعد شام میں انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔

اس سے قبل گزشتہ روز ضلع کلکٹر نے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کرکے ضروری ہدایات دیں اور 6 دسمبر کو ضلع کے تمام اسکول کالج بند رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو تعلیمی ادارے بند نا رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

Intro:اینکر

سہارنپور

         بابری مسجد اور رام جنم بھومی کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پہلی 6دسمبر(بابری مسجدکے یوم شہادت) کے دن ضلع انتظامیہ کافی مستعد رہی اور ضلع کے تمام اسکول کالجوںکی تعطیل کے علاوہ تمام حساس و انتہائی حساس علاقوں میں پولیس گشت کے علاوہ خفیہ محکمہ کی پینی نظر لگی رہی لیکن حالات پوری طرح معمول پر رہے اور کسی بھی طرح کا کوئی کشیدگی والاواقعہ سامنے نہیں آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے

Body:راحت کی سانس لی ،حالانکہ6 دسمبر کو جمعہ کا دن ہونے کے سبب بھی انتظامیہ کافی ٹیشن میں تھی۔ گزشتہ روز ضلع کلکٹر آلو ک کمار پانڈے نے ایک ہدایت نامہ جاری کرکے ضلع کے تمام اسکولوں کالجوں کو 6 دسمبر کے دن بند رکھنے کا حکم دیا تھا اور کہاکہ تھا جو لوگ اسکول کالج کھولے گیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 6 دسمبر کے دن ضلع انتظامیہ پوری طرح الرٹ، حالانکہ ضلع بھر میں امن وشانتی رہی اور رفتار زندگی پوری طرح معمولات پر رہی لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ کی جانب سے سخت تیاریاں کی گئی تھی۔تمام حساس و انتہائی حساس علاقوں میں پولیس گشت کے ساتھ ہوٹلوں،بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشنوں وغیرہ پر بھی چیکنگ کی گئی ،اتنا ہی نہیں بلکہ خفیہ محکمہ بھی پوری طرح الرٹ رہا،دن بھر کی ٹیشن کے بعد شام جاکر انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔ ضلع کلکٹر نے اعلیٰ افسران کی میٹنگ کرکے ضروری ہدایت دی اور 6دسمبر کو ضلع کے تمام اسکول کالج بند رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اسکول بند نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی ضلع اسکول انسپکٹر ڈاکٹر ارون کمار دوبے نے بتایاکہ یوپی بورڈ،سی بی ایس ای،میڈیکل،انجینئرنگ،آئی ٹی آئی،پولٹیکنیک سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔ ڈی ایم نے اپنے ہدایت نامہ میں اسکول کالجوںکو ساتھ ساتھ شراب کی دکانیں،اسلحہ کی دکانیں وغیرہ بھی بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ دیوبند میں بھی پولیس انتظامیہ اور خفیہ محکمہ کافی الرٹ رہا اور جمعہ کی نماز کے دوران خفیہ محکمہ نے ادھر ادھر کافی پینی نظر رکھی لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا۔ایس پی دیہات ودھیا ساگر مشر،اے ڈی ایم ایف،دیوبند سی او رکوتوالی یگ دت شرما کی قیادت میں پورے شہر میں گشت کرتے ہوئے جگہ جگہ پولیس اہلکاروںکو تعینات کیاگیا تھا۔ دیر شام تک پولیس کا گشت بدستور جاری رہا۔ دن بھر کی ٹیشن کے بعد دیر شام انتظامیہ نے راحت کی سانس لی اور لوگ حسب معموم اپنی کاموں میں مصروف نظر آئے۔ وہیں دیوبند علما ءمفتی اسعد قاسمی نے بھی امن و شانتی کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ 27 سال قبل آج ہی کے دن بابری مسجد کو شہید کردیاتھاگیا، بابری مسجد کو شہید کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان اس دن بھی اللہ سے انصاف کی دعائیں کرتے ہیں۔

Conclusion:بائٹ:1 مفتی اسعد قاسمی (نائب صدراتحاد علماءہند)
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.