ETV Bharat / city

سہارنپور میں جانوروں کو زہر دنے والا گروہ بے نقاب

ضلع سہارنپور میں منڈی پولیس نے مویشیوں کو زہر دے کر مارنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے آٹھ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 4:00 PM IST

animal poisoning gang exposed insaharanpur
سہارنپور میں جانوروں کو زہر دنے والا گروہ بے نقاب

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں منڈی پولیس نے مویشیوں کو زہر دے کر مارنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے آٹھ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے مختلف مقامات پر مویشیوں کی مسلسل موت کی خبر آرہی تھی، لیکن ان اموات کی وجوہات کا علم نہیں ہورہا تھا۔

جس کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے ایک ٹیم تشکیل دے کر جانوروں کی اموات کی وجہ تلاش کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد پولیس مستعد ہوگئی اور زہر خورانی گروہ کی تلاش شروع کردی۔

جس کے تحت آج تھانہ منڈی پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر آٹھ ملزموں کو گرفتار کیا ہے، ساتھ ان کے پاس سے مختلف جانوروں کا گوشت بھی برآمد کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ملزمان جانوروں کو زہر دے کر مار دیتے تھے اور بعد میں ان کا گوشت جمع کرکے فروخت کرتے تھے، پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.