ETV Bharat / city

کئی دن کے سرچ آپریشن کے بعد سہارنپور میں برآمد ہوئی آندھرا پردیش کی خاتون کی لاش

سہارنپور کے تھانہ منڈی علاقہ کے کھاتہ کھیڑی کے رہنے والے واصف نے شادی کا جھانسہ دے کر آندھرا پردیش کے وجے واڑہ کی باشندہ تسلیمہ نامی لڑکی کو سہارنپور لیکر آیا تھا، لیکن یہاں پہنچ کر وہ اس سے شادی کرنے کے بجائے مسلسل ٹال مٹول کررہا تھا، جب تسلیمہ نے اس پر شادی کرنے کا دباؤ بنایا تو واصف نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر تسلیمہ سے چھٹکارا پانے کے لیے 18 جولائی کو اسے ہتھنی کنڈ بیراج پر جمنا ندی میں دھکہ دے دیا تھا۔

andhra pradesh woman dead body recovered in saharanpur
کئی دن کے سرچ آپریشن کے بعد سہارنپور میں برآمد ہوئی آندھرا پردیش کے خاتون کی لاش
author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:25 PM IST

لڑکی کے اہل خانہ نے وجے واڑہ میں لڑکی کی گم شدگی کا معاملہ درج کرایا ہوا تھا اور موبائل لوکیشن کی بنیاد پر آندھرا پولیس سہارنپور تک پہنچی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

دیکھیں ویڈیو

لڑکی کی لاش کی تلاش میں آندھرا پردیش پولیس ملزم واصف کے ساتھ ہتھنی کنڈ بیراج پر پہنچی۔ پولیس نے غوطہ خوروں اور مچھواروں کی مدد سے کئی روز کے سرچ آپریشن کے بعد تسلیمہ کی لاش کو تلاش کرلیا، جس کے بعد لاش کو اہل خانہ کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

لاش ملنے کے موقع پر بڑی تعداد میں علاقہ کے لوگوں کا ہجوم ہتھنی کنڈ پر لگ گیا تھا، آندھرا پردیش پولیس دونوں ملزمین کو ساتھ لیکر چلی گئی ہے۔

سخت محنت کے بعد برآمد ہوئی لڑکی کی لاش !

ایس پی سٹی راجیش کمار نے کہا کہ سہارنپور پولیس نے قتل کا معمہ حل کرنے میں آندھرا پردیش پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ ہتھنی کنڈ پولیس چوکی انچارج دیپک کمار، تھانہ منڈی سب انسپکٹر جتیندر کمار تیاگی، ہیڈ کانسٹیبل دلشاد احمد، وجے ویر اور رابن ڈھاکہ سمیت پولیس کے جوان مسلسل معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے کوشاں رہے اور آندھرا پولیس کی مدد کی۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: رئیل اسٹیٹ تاجر کا اغوا، ملزمین گرفتار

لیکن ہماری ٹیم جب ملزم کے علاقے میں پہنچی تو علاقے کے لوگوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کردیا، حالانکہ کسی آدمی نے بتایا کہ یہ شخص تعویذ گنڈے کا کام کرتا تھا، حالانکہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ چندہ اور تعویذ گنڈہ کا کام کرتا تھا اور مسلسل آندھرا پردیش وغیرہ میں جاتا رہتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.