سہارنپور: دیوبند ہائی وے پر واقع فلائی اوور پر گزشتہ دیر رات سڑک حادثہ میں ایک سپاہی کی دردناک موت ہوگئی. Soldier Died in Road Accident Saharanpur جب کہ اس کا ساتھی سپاہی شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ جس کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے شدید زخمی حالت میں سپاہی کو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا، لیکن ڈاکٹروں نے اس کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ہائر سینٹر ریفر کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوت ہونے والا 28 سالہ سپاہی مونو ولد بجیندر ساکن چروڈی گاؤں تھانہ انچولی ضلع میرٹھ Ancholi Meerut کا باشندہ تھا۔ جو چھٹی لیکر اپنی کار سے گھر جارہا تھا جیسے ہی وہ دیوبند کے فلائی اوور پر پہنچا تو کسی نامعلوم گاڑی نے اس کی کار میں ٹکر ماردی۔ جس کے باعث مونو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور اس کا ساتھی گورو شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جسے بعد میں میڈی گرام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
پولیس نے بتایا کہ مونو اور گورو کے اہل خانہ کو حادثہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ فوت ہونے والا سپاہی مونو سہارنپور پولیس لائن میں تعینات تھا۔ پولیس نے مونو کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔