اطلاعات کے مطابق گرفتار کیے گئے جماعت کے کارکنان کا تعلق کرغستان، انڈونیشیا اور سوڈان سے بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا ہے۔
خبروں کے مطابق بیرون ملک سے بھارت آنے والے جماعت کے کارکن سیاحتی ویزا پر آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اکھلیش سنگھ، ضلع افسر نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ 57 جماعت کے کارکن کو کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔ کورنٹائن میں رکھے گیئ سبھی 57 کارکنان میں سے 3 کارکن کورونا سے متاثر ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے اور بقیہ 54 کارکن کی رپورٹ منفی ہے جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔