جب سوچ بڑی ہو اور کچھ کرنے کا جنون ہو تو ہر چیز ممکن ہوجاتی ہے ایسی ہی ایک مثال ریاست اتراکھنڈ کے رورکی علاقے کے رہنے والے طالب علم دیونش بھاردواج نے پیش کی ہے۔
طالب علم نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے تحت کوڑا کرکٹ سے بھر جانے کے بعد ڈسٹ بین بذات خود اطلاع دے گی
پردیپ تیاگی کے بیٹے دیوانش بھاردواج نے عوامی مقامات، ریلوے اسٹیشنوں، بس اسٹینڈز اور دفاتر کے لیے اس اسمارٹ الیکٹرانک ڈسٹ بِن کو تیار کا ہے۔
اس اسمارٹ ڈسٹ بن کے خصوصیت یہ سورج کی روشنی سے چارج ہوگا اور اسمیں سینسر بھی لگا ہوا ہے جس کا کام یہ ہے کہ جب ڈسٹ بن بھر جائے گا تو اس سینسر کی وجہ سے وہ آواز کرنے لگے گا اور اس آواز کی مدد سے قریب کے میونسپل کارکن اس کو سن کر جلد از جلد خالی کر دینگے،دوسری خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک موبائل کو بھی فٹ کیا گیا ہے جس میں میونسپل کے کارکن کا نمبر بھی سیو ہوگا جس کے ذریعہ بھی مطلع کیا جائگا۔
مرکزی وزارت سائنس و ٹکنالوجی نے 'نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن' کے زیر اہتمام آن لائن مقابلے میں گرین وے ماڈرن اسکول کی کلاس آٹھ کے طالب علم دیونش بھاردواج کے اس پروجیکٹ کو ضلعی سطح کے مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے جس کے تحت مرکزی حکومت نے طالب علم کو دس ہزار روپے سے بھی نوازا گیا ہے