ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: ویلنٹائن ڈے کے خلاف ریلی - اتراکھنڈ کے رورکی شہر میں ہندو تنظیم کے کارکنان

پلوامہ سانحہ کی یاد اور ویلینٹائن ڈے کے خلاف اتراکھنڈ کے رورکی شہر میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے ننگی تلواروں اور لاٹھیوں کے ساتھ ریلی نکالی۔

rally with bare swords and sticks in Rourkei
ننگی تلواروں کے ساتھ ریلی
author img

By

Published : Feb 14, 2020, 8:51 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:55 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے شہر رورکی میں ہندو تنظیم کے کارکنان نے پلوامہ میں ہلاک جوانوں کے لیے اور ویلنٹائن ڈے کے خلاف ایک ریلی نکالی۔

ننگی تلواروں کے ساتھ ریلی

ہریدوار اور رورکی کی ہندو تنظیم ’بجرنگ دل‘ کے کارکنان موٹر سائیکل پر سوار ریلی میں اپنے ہاتھوں میں ننگی تلواریں اور لاٹھی بھی لیے ہوئے تھے، تمام کارکنان نے ریلی کے دوران مذھبی نعرے بھی بلند کر رہے تھے۔

بجرنگ دل کے ضلعی صدر شیو پرساد نے کہا کہ آج ہی کے دن گزشتہ برس 14 فروری کو ہی پلوامہ سانحہ پیش آیا تھا جس میں ہمارے 40 جوان شہید ہوگئے تھے انھیں کی یاد میں آج ہم لوگوں نے ایک ریلی نکالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی کے دن جو ویلنٹائن منایا جاتا ہے وہ ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ہے اور ہمارے جوان اس کو جانتے نہیں جس کی وجہ سے وہ غلط راستے پر چلے جاتے ہیں اور یہ ہماری ثقافت کو داغدار بھی کررہا ہے جسے ہم برداشت نہیں کرینگے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.