مدرسہ جامعۃ العلم کے ناظم اعلیٰ محمد یونس نے رڑکی کے گرین کالونی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعےصحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے رڑکی کا ایک صحافی جھوٹی خبریں شائع کرکے انہیں بلیک میل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ان پر جھوٹی تہمت لگا کر ڈرانے کی بے جا کوشش کر رہا ہے جب کہ وہ پوری طرح سے پاک صاف ہیں، ان کا مقصد مدارس کے طلبا کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔
ناظم اعلیٰ نے حکومت انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ میری تمام کارگزاری کے ساتھ صحافی کی جھوٹی تہمتوں کی چھان بین کی جائے، کیونکہ اس کی وجہ سے مدرسے میں تعلم حاصل کرنے والے طلبا پریشان ہیں۔