ریاست جھارکھنڈ کے شہر لوہاردگا کے اسلام نگر میں خاتون نے پلاسٹک تھیلی پر پابندی کے سبب جوٹ بیگ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے سبب حکومت نے پلاسٹک کی تھیلی پر سختی سے پا بندی عائد کی گئی ہے۔
خواتین کی کوشش سے تیار کردہ اس جوٹ بیگ کو پلاسٹک تھیلی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی ان خوبصورت اور کڑھائی والے جوٹ بیگ کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔
موجودہ وقت میں جوٹ بیگ کی خوبصورتی اور اس کی افادیت نے خواتین کو اس کام میں مصروف رکھا ہے، 'لاواپانی کرافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ 'کے ذریعہ نابارڈ کے اشتراک سےخواتین نے جوٹ بیگ بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، جس کی وجہ سے ان کی معاشی حالت بھی تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ اور گھر پر کام ملنے کی وجہ سے انہیں اب کسی پریشانی کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑتا ہے۔
اس کام میں خاص طور پر 'لاواپانی کرافٹ پرائیویٹ لمیٹڈ' کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ جس کی وجہ سے یہ خواتین تندہی سے اپنا کام کر رہی ہیں۔
ان خواتین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ان کا تعاون کرے تو وہ اس کاروبار کو بڑے پیمانہ پر بھی کر سکتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں نہ تو خام مال کے لئے بھٹکنا پڑتا ہے، اور نہ ہی تیار مال کے لئے انہیں کہیں جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔
جوٹ بیگ کی بڑھتی مانگ سے لوگ خود ہی پلاسٹک تھیلی کے استعمال سے رک رہیے ہیں، اور روز مرہ کی سرگرمیوں میں جوٹ کے تھیلے استعمال کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اس تھیلے میں اضافہ ہورہا ہے۔