ETV Bharat / city

مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا ملک کے لیے شہید ہوا: کندن کے والد

لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں صاحب گنج کے کندن کمار اوجھا کے شہید ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے والد شیو شنکر اوجھا نے کہا کہ ان کا آسمان کا تارہ ٹوٹ گیا۔

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 5:15 PM IST

Kundan Kumar Ojha was martyred in a violent clash with Chinese troops in Ladakh
کندن کمار اوجھا لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں شہید ہوگئ

ریاست جھارکھنڈ کے صاحب گنج ضلع کے دیہاری گاؤں کے رہائشی کندن کمار اوجھا لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں شہید ہوگئے، منگل کی شام لواحقین کو ان کی شہادت کی اطلاع دی گئی جس کے بعد گاؤں میں ماتم سا چھا گیا۔

مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا ملک کے لیے شہید ہوا: کندن کے والد

شیو شنکر اوجھا نے کہا کہ ان کا آسمان کا تارہ ٹوٹ گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ان کا بیٹا ملک کے لیے شہید ہوا ہے۔

کندن کمار اوجھا کی عمر 26 سال تھی، ان کے والد روی شنکر اوجھا ایک کسان ہیں اور ان کی والدہ بھوانی دیوی گھریلو خاتون ہیں۔ وہ 5 ماہ قبل گھر آئے تھے، وہ اپنے 4 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

کندن نے 2009 میں کودجنا سے میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد انٹر کی تعلیم صاحب گنج کالج سے 2011 میں مکمل کی اور 2011 میں بہار کے داناپور رجمنٹ سے بحالی ہوئی تھی اور 2012 میں فوج میں شامل ہوگیا تھا۔

شہید کندن کی شادی بہار کے سلطان گنج کے میرہٹی گاؤں میں 2017 میں نیہا دیوی سے ہوئی تھی اور 17 روز قبل ہی ان کی ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت، چین سرحد پر ہونے والے تصادم میں کندن سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 43 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ چینی سرحد پر تقریبا 45 سال کے بعد بھارتی مسلح افواج کے اہلکاروں کی شہادت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.