ETV Bharat / city

جھارکھنڈ: سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک - four died in road accident

بہار کے ضلع اورنگ آباد کے نبی نگر کے رہائشی سنجے پرساد (55) دیررات چین پور بلاک کے شاہ پور گاؤں میں اپنی بیٹی کا تلک کرنے کے بعد اپنی گاڑی سے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی درمیان چھتر پورمیں مہندرا پٹرول پمپ کے قریب کھڑے ایک ٹرک سے کار کی ٹکر ہوگئی۔

Palamu district in jharkhand
Palamu district in jharkhand
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 2:14 PM IST

جھارکھنڈ کے ضلع پلامو کے چھتر پور تھانہ علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں چار افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ بہار کے ضلع اورنگ آباد کے نبی نگر کے رہائشی سنجے پرساد (55) جمعرات کو دیررات چین پور بلاک کے شاہ پور گاؤں میں اپنی بیٹی کا تلک کرنے کے بعد اپنی گاڑی سے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی درمیان چھتر پورمیں مہندرا پٹرول پمپ کے قریب کھڑے ایک ٹرک سے کار کی ٹکر ہوگئی۔

اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد نے موقع پر ہی دم توڑدیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چھترپور اسپتال بھیج دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت سنجے پرساد، سریو پرساد (45) امیش ساہ (55) اور امیش پرساد (50) کے طور پر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.