ETV Bharat / city

'ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فور ی کارروائی ہو' - خلاف ورزی کی شکایت پر فوری کارروائی ہونی چاہیے

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے ڈسٹرکٹ الیکشن افسروں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملوں پر فوری کارروائی کرنے کے احکام جاری کیے۔

'ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فور ی کارروائی ہو'
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 1:34 PM IST

سدیپ جین نے الیکشن کمیشن کے جنرل سکریٹری امیش سنہا کے ساتھ رانچی میں اسمبلی انتخابات 2019 کی تیاریوں کےسلسلسلہ میںریاستی سطح کیمیٹنگ میں حصہ لیا۔ اورکہا کہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، اس پر سختی سے عمل کیا جانا ہے۔
اگر اس کی خلاف ورزی کی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے کہ اس پر فوری طور پر کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی ویجیل ایپ پر موصول شکایاتوں کے تصفیہ کے لئے طے شدہ 100 منٹوں کی حد کے اندر ہر حال میں کارروائی ہو۔
امیش سنہا نے ضلعی الیکشن افسران سے کہا کہ وہ انتخاب سے متعلق تیاریوں کی پختہ حکمت عملی تیار کرلیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں بنائی گئی چیک لسٹ کو فالو کرنے کے ساتھ اس کی ہر دن مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر ووٹنگ کے عمل کو ووٹر فرینڈلی بنانے کے لیے سبھی ضروری اقدام اٹھائے جائیں۔

Intro:Body:Conclusion:

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.