کورونا دور میں ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم تعطل کا شکار ہیں۔ بہت سارے ادارے مختلف جہات کے طلباء کو تعلیم دے رہے ہیں۔ بیشتر تعلیمی ادارے طلباء کو آن لائن تعلیم دے رہے ہیں لیکن آج بھی گاؤں میں اینڈرائڈ موبائل موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے طلبہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ہیں لیکن ریاست جھارکھنڈ کے ضلع رانچی کے نامکم کے دیہی علاقوں کے سرکاری اسکول میں کچھ بچے کو منفرد انداز میں پڑھایا جاتا ہے۔
دیہی علاقوں کے سرکاری اسکول میں بچوں کو ماسٹر صاحب مائیک ، لاؤڈ اسپیکر اور اینڈرائڈ فون کے ذریعہ پڑھا رہے ہیں۔ وہ اونچی جگہوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر مائیک کے ذریعے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ اسکول کے اساتذہ دیہی علاقوں کے بچوں کو مائیک لگا کر معاشرتی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے تعلیم دے رہے ہیں۔ تمام بچے بھی دل لگا کر پڑھائی کر رہے ہیں۔
ان دیہی علاقوں میں موبائل کی کمی کی وجہ سے آن لائن تعلیم میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے گورنمنٹ اسکول کے اساتذہ گاؤں میں جاکر بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ قبائلی اکثریتی جھارکھنڈ میں لاک ڈاؤن کے دوران، اسکول کے اساتذہ نے آن لائن کلاس کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ اس سے وقت پر بچوں کے نصاب کی تیاری بھی مکمل ہو رہی ہے۔